آیت اللہ خامنہ ای نے اہل فلسطین و غزہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی، فلسطین فاؤّنڈیشن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای دنیا کے حریت پسندوں کے ہیرو ہیں، سلام پیش کرتے ہیں۔مسئلہ فلسطین کو دبایا نہیں جا سکتا، شہادت سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے اہل فلسطین و غزہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس اور تصویری نمائش کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں ہوا جس میں مختلف آرٹس جامعات سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ بھی شریک ہوئے اور اپنے فن کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو ثقافتی انداز میں اجاگر کیا۔ کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت پی ٹی آئی کے اسرار عباسی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، پی ایم ایل ن کے پیر زادہ اظہر علی ہمدانی، مسیحی رہنما پاسٹر رحمت لال، معاذ نظامی، قاضی زاہد حسین، متحدہ علماء محاذ کے صدر علامہ امین انصاری اور کشمیری رہنما بشیر سدوزئی نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں