عزیز بھٹی کے علاقے میں نو سر بازوں کا گروہ متحرک ہوگیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عزیز بھٹی کے علاقے بلاک 16 میں گوشت لینے کے لئے جانے والی ضعیف العمر خاتون کو نو سر بازوں کے کار سوار گروپ نے ہیپناٹائز کرکے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی

اطلاعات کے مطابق گروہ میں شامل ایک دراز عمر کے بوڑھے اور ساتھی نوجوان نے ہیپناٹائز کرکے اپنی گاڑی میں بٹھا کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد دوبارہ گھر بھیجا اور مزید نقدی اور طلائی زیورات لانے کو کہا

اہلخانہ کے مطابق ضعیف خاتون جیسے ہی گھر پر نقدی اور طلائی زیورات لینے پہنچی تو اہلخانہ کو شک ہوا باز پرس کرنے پر خاتون نے بتایا کہ کچھ لوگ نیچے کھڑے ہیں انہوں نے منگوائے ہیں جس پر گھر کے دیگر افراد نے اتر کر جانچ پڑتال کی تو کار سوار نو سرباز فرار ہوگئے

علاقہ مکینوں کے مطابق ہیپناٹائز گروپ کی علاقے میں متعدد وارداتوں کی شکایات سامنے آچکی ہیں جو اب تک پولیس کی أآنکھوں سے مبینہ طور پر اوجھل ہیں جس سے خواتیں میں بالخصوص خوف و ہراس پایا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں