36

وارسا میں چھ ملکی کانفرنس، غیر قانونی ہجرت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا

**وارسا (ایچ آر این ڈبلیو)** – **پولینڈ** کے دارالحکومت وارسا میں منعقدہ چھ ملکی کانفرنس میں یورپی ممالک نے **پاکستان** کی جانب سے غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو سراہا۔

کانفرنس کے دوران پاکستان نے یورپ کی جانب غیر قانونی نقل و حرکت میں نمایاں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت کے کنٹرول کو انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے جوڑنا ضروری ہے۔

پاکستانی وفد نے مشترکہ ذمہ داری، خفیہ معلومات کے تبادلے، اور قانونی روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

💬 **آزاد صحافت کی حمایت کریں:**
عالمی اور قومی خبروں کے معتبر ذرائع کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [HRNW کی مدد کریں](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں