32

برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

**لندن (ایچ آر این ڈبلیو)** – **برطانیہ** نے **امریکا** کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم **کیئر اسٹارمر** نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کے لیے باضابطہ طور پر اجازت طلب کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا کی درخواست کے مطابق **ایران** کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانوی فوجی اڈے استعمال کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ خطے میں ایران کو میزائل داغنے سے روکنے، معصوم شہریوں کی جانیں محفوظ رکھنے، برطانوی شہریوں کو خطرے سے بچانے اور اُن ممالک کو نشانہ بننے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جو اس تنازع کا حصہ نہیں ہیں۔

💬 **آزاد صحافت کی حمایت کریں:**
مصدقہ عالمی و علاقائی خبروں کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [HRNW کی مدد کریں](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں