آثار قدیمہ کی عمارت توڑنے پر بلڈر ساتھیوں‌ سمیت گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد آثار قدیمہ کی خوبصورت عمارتیں کا ٹوٹنے گا سلسلہ رک نہ سکا ، کھارادر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر مخدوش عمارت جو کہ اثار قدیمہ کے زمرے میں اتی ہے بلڈر کی جانب سے ڈیمولش کرنے پر قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق محکمہ کلچر اینڈ ہیریٹیج ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ اف سندھ کی جانب سے فیلڈ افیسر محمد جواد ربانی مہر نے پلاٹ نمبر GK-2/19 Moses Street Rahmatullah Road Isha Street Ghulam Hussain Qasim Quarter Karachi پر بلڈر کی جانب سے غیر قانونی طور پر ڈیمولش کی جانے والی عمارت کو سیل کرتے ہوئے بلڈر اور ٹھیکے دار کے خلاف کھارادر تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 218/2025 بد جرم دفعہ 18 سندھ کلچر اینڈ ہیریٹیج پروین ایکٹ 1994 کے تحت مقدمہ درج کراتے ہوئے ٹھیکے دار نوشاد ،عمران ،اور عبدالحادی کو پولیس نے حراست میں لے کر مزید تفتیش کا اغاز کر دیا ہے تام گزشتہ روز گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے یاد رہے اس سے پہلے بھی دو ایف ائی ار اس پلاٹ پر کٹ چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں