50

اقوام متحدہ کا افغانستان پر سخت تبصرہ – “انسانی حقوق کا قبرستان

جنیوا(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے نئے قوانین عالمی انسانی حقوق کے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک تیزی سے “انسانی حقوق کا قبرستان” بنتا جا رہا ہے۔

وولکر ترک نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں، اظہارِ رائے کی قدغنیں اور سخت سزائیں بین الاقوامی معاہدوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں