ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں آج مختلف مقامات پر کومبنگ آپریشن، کئی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں آج مختلف مقامات پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

گزری کی حدود میں کیے جانے والے کومبنگ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس اور ایس ایچ او گزری نے کی، جس میں متعلقہ تھانہ کی نفری نے اپنے فرائض انجام دیے۔

سول لائن کی حدود میں کیے جانے والے کومبنگ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او فریئر، ایس ایچ او سول لائن اور ایس ایچ او فریئر نے کی، اور متعلقہ نفری نے اپنے فرائض انجام دیے۔

کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد لوگوں کو چیک کیا گیا اور مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائس کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔

کومبنگ آپریشن کے دوران سول لائن کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا۔

گرفتار ملزمان:

1. ایف آئی آر نمبر: 59/2025
دفعہ: 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت

نام: عامر خان ولد خیال میر

مزید برآں، چار ملزمان کو دفعہ 54 ضابطہ فوجداری کے تحت حراست میں لیا گیا:

کومبنگ سرچ آپریشن ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی سربراہی میں ساؤتھ پولیس جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور یہ اقدامات عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں