لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کو زراعت سے جوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایگریکلچرانٹرنز اب اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کی منظوری دے دی۔
پنجاب کے ذہین نوجوان اب پورے اعتماد کیساتھ زرعی انقلاب کی قیادت کریں گے، مریم نواز نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
سرکاری اسکیموں سے متعلق تمام خبریں
اجلاس میں پنجاب میں پہلی بارروف ٹاپ ہائیڈروپونک پروجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، 2 مرلہ چھت پر280 سے350 پودے لگائے جا سکیں گے
پولی تھین شیٹ ، مخصوص اسٹرکچربنا کرچھت پر10 سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی۔
اس کے علاوہ لاہور میں اسکیم کے 10 پائلٹ پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے، اس سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائیٹوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زراعت کو ماحول دوست بنانے کیلئے صوبے بھر میں 10 ہزار ڈیزل ٹیوب کی سولرائزیشن اسکیم کی بھی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب ایگریکلچر میکنائزیشن پروجیکٹ کے تحت 2028 تک 28ہزار سپر سیڈرز دینے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔
اجلاس میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے فیز کی منظوری دی گئی، گرین ٹریکٹر پروگرام فیزفور میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ کم ہارس پاورٹریکٹر پرسبسڈی 5لاکھ سے 7 لاکھ روپے کر دی۔
اس کے ساتھ ہی پنجاب میں پہلی بارآن فارم رین ہارویسٹنگ کیلئے گراؤنڈری چارج ویل کنواں بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرایا جائے گا۔ گراؤنڈ ری چارج ویل کنواں کے ذریعے بارش کا پانی کنویں میں ڈالنے کا سسٹم لگایا جائے گا۔


