66

ورلڈ بینک کے 1000 ڈیز پروجیکٹ کے وفد کا ضلع سانگھڑ میں صحت مراکز کا دورہ

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری 1000 ڈیز پروجیکٹ (Thousand Days Project) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ضلع سانگھڑ کے مختلف صحت مراکز کا دورہ کیا۔ وفد میں بتول شوکت، سوشل سیف گارڈ جنڈر اسپیشلسٹ و انچارچ 1000 ڈیز پروجیکٹ، ثناء صدیق راہموں، سینئر سوشل جنڈر، غلام حیدر عثمانی اور رابیل عثمانی شامل تھے۔

وفد نے رورل ہیلتھ سنٹر کنڈیاری اور تعلقہ اسپتال سنجھورو کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سے ملاقات کر کے ضلع میں صحت مراکز کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پروجیکٹ کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر سرہاڑی، رورل ہیلتھ سنٹر کنڈیاری، تعلقہ اسپتال سنجھورو اور تعلقہ اسپتال کھپرو کی بلڈنگز مکمل طور پر نئی تعمیر کی جائیں گی، جبکہ تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہپور چاکر کی رینوویشن کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 بیسک ہیلتھ یونٹ اور ڈسپنسریز کی بھی نئی بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ کچھ ہی دنوں میں نئے تعمیر شدہ صحت مراکز کو خالی کر کے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام جلد مکمل ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی صحت مراکز کی تعمیر مکمل کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پروجیکٹ انچارج بتول شوکت اور ثناء صدیق راہموں نے کمیونٹی انگیجمنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مراکز کی تعمیرات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ انہیں جلد اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں