اسلام آباد(ٰایچ آراین ڈبلیو) برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزے ای ویزا سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے، جس سے ویزے کے حصول کا عمل آسان اور تیز ہو جائے گا۔
نئے نظام کے تحت ویزہ درخواست گزار کو ای میل کے ذریعے ڈیجیٹل شکل میں موصول ہوگا، جسے پرنٹ کر کے سفر کے دوران پیش کیا جا سکے گا۔ برطانیہ کی جانب سے یہ اقدام سفری سہولت اور ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس نئے نظام سے پاکستانی شہریوں کو ویزے کے حصول میں وقت کی بچت ہوگی اور سفری دستاویزات کی تکمیل کا عمل آسان ہو جائے گا۔


