58

آئی۔بی۔اے۔پی۔ایس۔ٹی۔جے۔ای۔ایس۔ٹی۔ میرٹ ٹیسٹ پاس 40+ ویٹنگ امیدواروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد (ایچ آراین ڈبلیو) 4 مئی بروز اتوار پوری سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ کی طرح ضلع جیکب آباد میں بھی آئی۔بی۔اے۔پی۔ایس۔ٹی۔جے۔ای۔ایس۔ٹی۔ میرٹ ٹیسٹ پاس 40+ ویٹنگ امیدواروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میرٹ پاس امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم میرٹ پاس ہیں آفر آرڈرز ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔ چار سالوں سے ہمیں ویٹنگ لسٹ میں بیٹھا کر ہماری عمریں ضائع کر دی گئی ، ہم اووریج ہوگئے ہیں ، 4 سالوں سے ہمیں کوئی ایس۔این۔ای۔نہیں دی گئی ، ہمارا معاشی اور میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہزاروں موجودہ سیٹوں کو چھپایا جارہا ہے جبکہ سندھ بھر میں بچوں کی مزید انرولمنٹ بڑھنے کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ کی کمی کا فقدان ہے ، ایس۔این۔ایز دیکر ویٹنگ امیدواروں کو آفر آرڈرز دیئے جائیں ، سینکڑوں اسکولز اب بھی بند ہیں ، 90 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کے بجائے سب سے پہلے 13000 ویٹنگ کینڈیڈیٹس کو انصاف فراہم کیا جائے آفر آرڈرز جاری کیئے جائیں، سندھ گورنمنٹ سرمایہ کاری ، کرپشن کے لیئے نت نئی سرکاری نوکریوں کے لیئے بھاری بھرکم چلان کے ساتھ اشتہارات چھاپے جارہے ہیں، اپنے من پسندیدہ علاقوں میں 33 مارکس فیل اور نااہل 20٫246 امیدواروں کو آفر آرڈرز جاری کیئے گئے جب کہ +40 سے 50+ سے زائد مارکس والے ویٹنگ میں بیٹھے ہوئے سراپا احتجاج ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تک بھی ہم درخواست اپیل ان کے ہاتھوں میں دے چکے ہیں ، سندھ بھر کے تمام سیاستدانوں سے ایم۔این۔ایز۔ایم۔پی۔ایز۔ سیاسی سماجی عہدے داروں سے اپیلیں کر چکے ہیں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ہماری درخواست ہے کہ نوجوان اس ملک کے اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں پیپلز پارٹی کا نعرہ اور وعدہ ہے روٹی کپڑا مکان نوجوانوں کے لیئے روزگار ہمیں انصاف چاہیے ہمیں ہم میرٹ پر پاس ہیں ہمیں آفر آرڈرز چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں