60

بھارتی ریاست ’’کیرالہ‘‘ کا نام تبدیل، نیا نام کیا رکھا گیا؟

دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)نریندر مودی کی مرکزی حکومت کی کابینہ نے ریاست کیرالہ کا سرکاری نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ریاست کیرالہ کا نام تبدیل کر کے نیا نام کیرالم رکھا دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ریاست کیرالہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا کہ کابینہ نے ریاستی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

کیرالہ اسمبلی نے 24 جون 2024 کو متفقہ طور پر قرارداد منظور کی تھی جس میں مرکز سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ریاست کا نام آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل تمام زبانوں میں ’’کیرالم‘‘ درج کیا جائے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کا اس حوالے سے موقف ہے کہ مقامی زبان میں ریاست کا اصل نام ’’کیرالم‘‘ ہے، لہٰذا اسے سرکاری سطح پر بھی تسلیم کیا جانا چاہیے۔

یہ اقدام کیرالہ اسمبلی انتخابات (اپریل-مئی) سے قبل سامنے آیا ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی ماحول میں اہم علامتی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست کی ثقافتی شناخت اور لسانی احترام کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں