قومی شناختی کارڈ میں نئے سیکیورٹی فیچرز شامل، فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو قانونی حیثیت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی اور تصدیقی نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شناختی کارڈ کے نئے قواعد میں فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے، جس سے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط اور محفوظ ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کو بڑھانے اور جعل سازی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں