عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ایچ بلاک کے گراؤنڈ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران، نیلی بار کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ امداد اللہ، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈیم فراشہ واجد نے سکول کے گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
مہمانوں کی سکول آمد پر سکول کے پرنسپل حاجی محمد اسلم نے ملک عتیق الرحمن، چوہدری محمد اکرم، محمد طیب مدثر، محمد معین چشتی اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ مہمانوں کا پروقار استقبال کیا۔
اس موقع پر سکول کونسل کے ممبران ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، ڈاکٹر نفیس، احمد ریاض افضل اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب کا مقصد طلبہ میں ماحول دوست سرگرمیوں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور سبز پاکستان کے قیام میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔


