بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال منتقلی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انٹیکشن‘ (anti-VEGF intravitreal injection) کی دوسری ڈوز دی گئی۔

پمز اسپتال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

پروسیجر سے قبل اسپیشلسٹس کے بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل معائنہ کیا، جبکہ کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکو گارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا، جو نارمل رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں