اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔
ترجمان گورنر ہاؤس سندھ کے مطابق افطار ڈنر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سعودی سفیر نے پاک–سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر رمضان المبارک کے حوالے سے امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے پر زور دیا گیا۔


