کوہاٹ(ایچ آراین ڈبلیو) نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی گشت مزید سخت کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


