اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان سے حج کے لیے پہلی پرواز 19 اپریل 2026 کو روانہ ہوگی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔
عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی امیگریشن سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ سفر مزید آسان اور منظم بنایا جا سکے۔
نجی چینلز کے مطابق گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے بعض عازمین سے پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس کی جانب سے اضافی رقم طلب کی گئی، جس پر مسافروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


