58

جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی کل شروع ہوگی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی کل شروع ہوگی

واٹر کارپورریشن کی جانب سے کل (اتور) دن 12 بجے تک پانی کی فراہمی شروع کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ لائن میں شگاف کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا۔

واٹر کارپورریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مرمت مکمل ہونے کے بعد کل اپ اور ڈاؤن اسٹریم کو بتدریج کھولا جائے گا، کراچی کوپانی کی فراہمی کل دن 12 بجے شروع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے 94 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کل دن 12 بجے ختم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں