لاہور، پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کانسٹیبل معطل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس یونیفارم میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والا کانسٹیبل ڈرائیور مہنگا پڑ گیا۔ایس ایس پی اختر فاروق کے مطابق کانسٹیبل ڈرائیور ظفر اقبال نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی، جس پر اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے حکم پر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔پنجاب پولیس کے تمام ملازمین کو پولیس یونیفارم میں کسی بھی قسم کے گانے یا سوشل میڈیا مواد کے لیے ویڈیو بنانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ اور پیشہ ورانہ رویہ برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں