وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)علم پیکٹ پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں برٹش کونسل، ایف سی ڈی او، این آر ایس پی اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاونت فراہم کی۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ شامل تھے۔
ایونٹ کا مقصد علم پیکٹ پراجیکٹ کے ذریعے سکولوں میں مثبت تبدیلی لانے والے اقدامات اور سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کی کاوشوں کو سراہنا تھا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا:
اساتذہ علم اور بچوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
اساتذہ نہ صرف بچوں کو تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان کی کردار سازی اور سماجی شعور بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
علم پیکٹ پراجیکٹ میں بچوں کی آؤٹ آف سیلبس تعلیم اور معاشرے میں اچھا شہری بنانے جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
تمام شامل افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کام دلجمعی کے ساتھ جاری رہے گا۔
میاں ثاقب خورشید نے کہا:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سکولز میں معیاری اور مساوی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔
تعلیم، صحت اور روزگار کے ذرائع پیدا کرنے میں این جی اوز کا کردار اہم ہے۔
بنیادی تعلیم کو مضبوط بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
علم پیکٹ کے ذریعے سکولوں میں معیاری اور مساوی تعلیم کے فروغ کی سرگرمیاں کامیاب رہیں۔
ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا:
بچوں کی تعلیم اور محفوظ تعلیمی ماحول ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
کمیونٹی اور حکومت کے باہمی تعاون سے تعلیمی انقلاب ممکن ہے۔
علم پیکٹ کے ذریعے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
ایونٹ میں سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے ضلع میں تعلیم کی موجودہ صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا، جبکہ پراجیکٹ مینیجر فرزانہ علی نے ڈیٹا پر مبنی اقدامات، کمیونٹی انگیجمنٹ، اساتذہ کی تربیت اور اسکول اسٹرینتھننگ کی رپورٹ پیش کی۔
ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈ فرینہ فیاض نے خطاب میں تعلیم کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا اور کہا:
علم پیکٹ منصوبہ ضلع میں معیاری تعلیم تک رسائی اور اسکول ایکو سسٹم کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔
آؤٹ آف اسکول بچوں کے داخلے اور تعلیمی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے۔
اساتذہ کی تربیت سے ایسے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری آ رہی ہے۔
اسکول ایکسیسبیلٹی آڈٹ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور معاون آلات کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔
ایونٹ کے اختتام پر شرکا نے علم پیکٹ پراجیکٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ بچوں میں تعلیمی معیار اور معاشرتی شعور بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوگا۔


