کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے تمام صحافیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے جو عوام کو باخبر رکھنے مسائل اجاگر کرنے اور اداروں کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور صحافت سچائی دیانت داری اور عوامی شعور کی علمبردار ہے انکا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں جو قومی ترقی میں رہنمائی اصلاح اور آگاہی کے ذریعے مثبت تبدیلی لاتے جبکہ شفافیت احتساب اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے میں میڈیا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور صحافی برادری کی تنقید اور رہنمائی اداروں کو بہتر فیصلوں کی جانب لے جاتی ہے انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن میڈیا کی آزادی اور مثبت کردار کو اپنی پالیسی کا اہم حصہ سمجھتا ہے اور واٹر کارپوریشن صحافیوں کی خدمات قربانیوں اور جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا اس موقع پر واٹر کارپوریشن کے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک آزاد ذمہ دار اور بامقصد صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ میڈیا نہ صرف عوام کی آواز ہے بلکہ ادارہ جاتی بہتری اور عوامی فلاح کے سفر میں ایک مضبوط شراکت دار بھی ہے۔
51


