ڈھاکہ(ایچ آراین ڈبلیو)بنگلادیشی آرمی میں اعلیٰ سطح پر اہم تعیناتیاں اور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔بھارت میں موجود بنگلادیشی دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل حفیظ الرحمن کو ترقی دے کر میجر جنرل کا رتبہ دے دیا گیا ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں ملکی دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل افادیت کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔
41


