39

افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے

افغانستان(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کو ملک چھوڑنے کی کوئی ہدایت ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے دیگر شہروں میں پاکستانی قونصلیٹس اور کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کسی قسم کی بندش یا ایمرجنسی کی صورتحال نہیں ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتی عملہ اپنے فرائض کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے اور صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں