کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دینی ودنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیوجنریشن کو حکومتی سطح پردورعصر کی جدید تعلیمات کے مواقع فراہم کئے جائیں،دین اسلام امن ومحبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے،انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی،دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں مصائب وآلام کا شکارہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں دارلعلوم فاروق اعظم میں دستار فضیلت وتقسیم انساد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مہتمم دارلعلوم علامہ عامر اخلاق شامی مولانا کامران نورانی،مفتی عبداللہ نوری،مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری،علامہ عبید الحق شامی ودیگرموجود ہیں،شاداب رضا نقشبندی کاکہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی، دستارِ فضیلت آپ کے سروں پر صرف ایک دستار نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب آپ دین کے سفیر ہیں، آپ نے معاشرے کی رہنمائی کرنی ہے، لوگوں کوحق کاراستہ دکھانا ہے، اور سنتِ مصطفی ٰ ﷺ کو عام کرنا ہے، آپ کی کامیابی آپ کے اساتذہ کی محنت، آپ کے والدین کی دعاؤں اور آپ کی اپنی لگن کا نتیجہ ہے،آپ کے اساتذہ نے آپ کو صرف کتابی علم نہیں دیا بلکہ کردار، اخلاق اور دین کی سچی روح سے بھی روشناس کرایا، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اس علم کو عمل میں تبدیل کریں، اپنے کردار سے اسلام کی بہترین تصویر پیش کریں، اور معاشرے میں اصلاح اور ہدایت کا ذریعہ بنیں،آج کے اس پرآشوب دور میں امتِ مسلمہ کو ایسے علماء کی ضرورت ہے جو علم کے ساتھ ساتھ حکمت، صبر اور اخلاص کے پیکر ہوں، آپ کو چاہیے کہ آپ اتحاد، محبت اور امن کا پیغام عام کریں، لوگوں کے دلوں کو جوڑیں قرآن پاک کی عظیم تعلیمات ہمیں سیدھا راستہ دیکھانے کے ساتھ دنیاوی فتنوں سے نجات دلاتی ہے، والدین بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم لازمی دلائیں۔#
54


