واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) — امریکی صدر **ڈونلڈ ٹرمپ** نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد **عالمی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد** کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ **”امریکی صدر کی حیثیت سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد تک کر رہا ہوں”۔**
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف میں شامل کئی ممالک **ایسے ہیں جو کئی دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آرہے ہیں**، اور ان کی انتظامیہ آنے والے مہینوں میں **قانونی طور پر نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی**۔
واضح رہے کہ جمعہ کو **امریکی سپریم کورٹ** نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو **غیر قانونی قرار دیا**۔ عدالت نے کہا کہ صدر نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ **قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا تھا** اور اس قانون کے تحت **اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں تھی**۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ **”جو چاہوں کر سکتا ہوں، ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی”۔**
عدالت کے فیصلے کے بعد انہوں نے **تمام ممالک پر فوری طور پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا**۔
—
🔹 **مزید خبریں اور آزاد عالمی تجارتی رپورٹس کے لیے:**
👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)


