کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — **سوئی سدرن گیس کمپنی** نے کراچی میں گیس چوری اور پریشر مشینوں کے غیر قانونی استعمال کے خلاف *بڑا آپریشن* شروع کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ *گیس پریشر مشین لگانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ* کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق *غیر قانونی طریقے سے گیس کھینچنے والوں کے کنکشن فوری طور پر منقطع کرنے کا حکم جاری* کر دیا گیا ہے، جبکہ *پریشر مشین رکھنے والوں پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد* کیا جائے گا۔
ترجمان **سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC)** کے مطابق *گیس چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ* کر لیا گیا ہے۔ اب *گیس چوری پر صرف جرمانہ نہیں، بلکہ سیدھا مقدمہ درج کیا جائے گا۔*
مزید بتایا گیا کہ *جدید آلات سے لیس ٹیموں کو گھر گھر چیکنگ کے احکامات جاری* کر دیے گئے ہیں تاکہ غیر قانونی کنکشنز اور پریشر مشینوں کے استعمال کو روکا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ *خطرناک پریشر مشینیں شہریوں کی جانوں کے لیے بم ثابت ہو رہی ہیں*۔
حالیہ *نارتھ ناظم آباد، سولجر بازار اور مسکن چورنگی دھماکوں* کی بڑی وجہ بھی *گیس پریشر مشینوں کا استعمال قرار دی گئی ہے۔*
ترجمان نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ *پریشر مشین لگانے والے دراصل اپنے گھروں کو بارود میں تبدیل کر رہے ہیں*۔
—
🔹 **مزید خبریں اور آزاد صحافت کی معاونت کے لیے:**
👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)


