سکھ چین کالونی کے قریب نہر سے 6 سالہ بچے کی لاش برآمد

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)سکھ چین ہاؤسنگ کالونی کے قریب نہر سے تقریباً 6 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے اور لاش کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں