ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد، پشاور، مردان، باجوڑ، پارا چنار، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان، صوابی، دیر بالا، سرگودھا اور دیگر شہروں میں افطار کے وقت زلزلے کے جھٹکے آئے۔

سروسز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 79 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن رہا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور عمارتوں میں محتاط رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں