واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم 19 فروری 2026 کو واشنگٹن پہنچے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ اہم مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 19 فروری کو ہونے والے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران غزہ کی موجودہ صورتحال، خطے میں امن و استحکام اور عالمی سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی قیادت اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں پاک امریکا تعلقات، عالمی امور اور خطے کی سیاسی صورتحال زیرِ بحث آئے گی۔ وزیراعظم 20 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔


