کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے سیف المری گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔
کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی سرجانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سرجانی ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔


