54

عالیشان ویلا کا عطیہ ، کس نے کس کو کیا

استنبول (ایچ آراین ڈبلیو) ترکیا کی معروف کاروباری شخصیت 36 سالہ رضوان تاش تیمور (Rıdvan Taş Tımır) نے ایک بہت بڑی قربانی دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ محترمہ ادانہ (Adana) استنبول شہر میں واقع اپنی دو منزلہ نئی ویلا جسے وہ خود رہائش کے لیے استعمال کرنے والے تھے، فلسطین کے شہر خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر نو کے لیے عطیہ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا “میرا ضمیر گوارا نہیں کر سکتا کہ میں غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے خاموشی سے دیکھتا رہوں… میں خاموش کیسے رہ سکتا ہوں؟”
یہ ویلا انہوں نے حال ہی میں تعمیر کروائی تھی اور وہ جلد اس میں منتقل ہونے والے تھے، مگر غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی بحران نے ان کا دل اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اپنی ذاتی آسائش ترک کر کے فلسطینیوں کی مدد کو ترجیح دی۔
یہ عمل نہ صرف ایک انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال ہے بلکہ عالمِ اسلام میں غزہ کے ساتھ یکجہتی اور قربانی کا جذبہ بھی اجاگر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں