49

گڈاپ سٹی میں غیر قانونی فارم ہاؤسز کے خاتمے کے لیے الٹی گنتی شروع

**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو)** گڈاپ سٹی، گلشنِ معمار، مویشی منڈی اور نادرن بائی پاس کے اطراف قائم مبینہ جعلی اور غیر قانونی فارم ہاؤسز اور کیٹل فارمز کے خلاف حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے 24، 25 اور 26 فروری کے لیے جاری کردہ نوٹس میں واضح کیا ہے کہ وہ مالکان جن کے پاس مکمل ریونیو ریکارڈ (فارم II، فارم VII)، منظور شدہ لے آؤٹ پلان (ایم ڈی اے / سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) اور مستند ٹائٹل ڈاکومنٹس نہیں ہوں گے، ان کی تعمیرات کسی رعایت کے بغیر فوری طور پر مسمار کر دی جائیں گی۔

انکروچمنٹ پولیس اور ریونیو ٹیم مشترکہ کارروائی کرے گی اور بھاری مشینری کے ذریعے فوری مسماری عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ سرکاری زمین ہر صورت واگزار کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بعض نجی گروپس اور مارکیٹنگ عناصر مبینہ طور پر غیر قانونی فارم ہاؤسز کی فروخت میں ملوث ہیں۔ شہریوں کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ بغیر مکمل قانونی تصدیق کے کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے ذمہ دار خریدار خود ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور غیر قانونی تعمیرات کا انجام مسماری ہی ہے۔

**آزاد اور ذمہ دار انسانی حقوق صحافت کی حمایت کریں۔**
وزٹ کریں: hrnww.com/support-us

اپنا تبصرہ بھیجیں