**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو)** کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ، اقبال مارکیٹ میں واقع معروف جیولر کی دکان میں ایک بڑی واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ملزمان نے دکان کی دیوار توڑ کر 606 تولی سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے لوٹ لیے۔
متاثرہ جیولر Ayub Khan نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ جیولر ایوب خان کے مطابق، 13 فروری کو انہوں نے معمول کے مطابق دکان بند کی تھی، اور 14 فروری کو کاریگروں نے دکان کھولی تو باکس خالی پایا۔ دکان کے پچھلے حصے میں جانے پر دیکھا گیا کہ دیوار توڑی گئی تھی۔
ایوب خان نے بتایا کہ ان کا ذاتی تیار کردہ سونا، وزن 7,064 گرام، غائب تھا، جبکہ کچھ ہیرے اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری ہو چکی تھیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
**آزاد اور ذمہ دار انسانی حقوق صحافت کی حمایت کریں۔**
وزٹ کریں: hrnww.com/support-us


