**اسلام آباد، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو)** بانی پی ٹی آئی Imran Khan کے طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 73 سالہ عمران احمد خان نیازی کا 15 فروری 2026 کو میڈیکل بورڈ کے ذریعے مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ میں Al-Shifa Trust Eye Hospital کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور Pakistan Institute of Medical Sciences (پمز) کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق سنٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے جو نمایاں بہتری قرار دی گئی ہے۔ متاثرہ دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 تک پہنچ گئی ہے جو موجودہ مرحلے پر تسلی بخش قرار دی گئی۔ بغیر عینک دائیں آنکھ کی بینائی 6/24 جبکہ بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ عینک کے استعمال کے ساتھ دائیں آنکھ 6/9 اور بائیں آنکھ 6/6 ہو گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے آئندہ علاج اور ادویات بھی تجویز کی ہیں، جن میں نیواناک آئی ڈراپس دونوں آنکھوں میں روزانہ دو مرتبہ، کو-سوپٹ آئی ڈراپس صرف دائیں آنکھ میں روزانہ دو مرتبہ جاری رکھنے، اور سسٹین الٹرا آئی ڈراپس دونوں آنکھوں میں دن میں تین بار استعمال کرنے کی ہدایت شامل ہے۔ رپورٹ میں اینٹی-VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جبکہ مزید تشخیص کے لیے OCT اینجیوگرافی اور اینٹی-VEGF مکمل ہونے کے بعد FFA ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس پمز پہنچے جہاں ماہرین نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر مکمل آگاہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور ذاتی معالجین نے جاری علاج اور فالو اپ پلان پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ دونوں ڈاکٹروں کے دستخط سے جاری کی گئی۔
**آزاد اور ذمہ دار انسانی حقوق صحافت کی حمایت کریں۔**
وزٹ کریں: hrnww.com/support-us


