کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے ادارہ ترقیات کراچی میں ملازمین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں کے ڈی اے پولی کلینک میں ایمبولینس کی باقاعدہ سہولت فراہم کردی۔ اس اقدام کا مقصد کے ڈی اے ملازمین کو دورانِ ڈیوٹی یا ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور محفوظ منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کسی بھی سرکاری ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، صحت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سہولت 24 گھنٹے سوک سینٹر میں فراہمی سے ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد میسر آئے گی اور انہیں قریبی طبی مراکز تک بروقت منتقل کیا جاسکے گا۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات کی روشنی میں ادارے میں ملازمین کی فلاحی و بہبود اور سہولیات میں مزید بہتری لانے کے اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ ملازمین بہتر اور محفوظ ماحول میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔سرپرست اعلیٰ محمد اشرف اور ان کی ٹیم نے کے ڈی اے ایمبولینس کی سہولت کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا، سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے ایمبولینس کی چابی انتظامیہ کو حوالے کی۔ اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ پیپلز لیبر یونین محمد اشرف، سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی،سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد اور چیف سکیورٹی آفیسر میجر (ر) عمران محمد خان، حسن نقوی، محمد سمیع الرحمن، ذیشان قیوم بھی موجود تھے۔
ملک میں نئی سیاسی صف بندی، سابق وفاقی وزیر ماروی میمن کا اہم ‘تاریخی’ اعلان کا فیصلہ
شرجیل میمن کا کسٹمز حکام پر شدید احتجاج: سندھ حکومت کی قانونی گاڑی ضبط کرنے پر معافی کا مطالبہ
سابق رکن قومی اسمبلی عبدالعزیز میمن کی ضبط شدہ جائیدادوں کی ریلیز کے خلاف اپیل مسترد
“سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر غربت کا شکار”، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو فلائٹ آپریشن دو گھنٹے کے لیے بند رہے گا: پی اے اے کا الرٹ
ایس ای سی پی کا بڑا اقدام: سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی
رینجرز کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور اسٹیل چوری میں ملوث ‘چانڈیو گینگ’ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی: منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، جڑواں بھائی بچھڑ گئے
کراچی: ڈیفنس میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دو اہلکار زخمی
اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو مسلح ملزمان گرفتار


