پھولوں کی نمائش کے موقع پر حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں رفاہ عام کی تاریخ کا پہلا فیملی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو )ٹی ایم سی ماڈل کالونی کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد۔چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی جانب سے ماڈل کالونی ٹاؤن کی عوام کے لیے ڈائریکٹر پارک واثق ظفر، ٹاؤن کورآرڈینیٹر سید مبرور الحق کی نگرانی میں حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں 7 فروری تا 16 فروری پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔پھولوں کی نمائش کے موقع پر حسرت موہانی پارک رفاہ عام میں رفاہ عام کی تاریخ کا پہلا فیملی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کی جانب سے منعقدہ مشاعرے میں امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، یوسی 8 چیئرمین احسن ضمیر، یوسی وائس چیئرمین احمد سلمان کاشف، سپرینٹنڈنٹ انجینئر سید آصف علی شاہ، ڈائریکٹر سینیٹیشن نئیر علی خان سمیت دیگر منتخب نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔حسرت موہانی پارک میں ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کی سرپرستی میں منعقدہ مشاعرے میں نظامت کے فرائض سینیئر شاعر نجیب ایوبی نے سر انجام دئیے، محفل کے صدر جاوید صبا، فاضل جمیلی، وجیہہ ثانی، پروفیسر محمود غزنوی، کامران نفیس، عبدالرحمن مومن، خورشید عالم، کاشف غائر، عبدالحکیم ناصف، سحر تاب رومانی سمیت دیگر شعراء کرام نے اپنے اشعار سے شرکاء کو محظوظ کیا۔تقریب کے اختتام پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے کامیاب پھولوں کی نمائش اور مشاعرے کے انعقاد پر چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، ٹاؤن کورآرڈینیٹر سید مبرور الحق، ڈائریکٹر پارک واثق ظفر اور محکمہ باغات کے ملازمین میں یادگاری شیلڈ پیش کی، ڈائریکٹر پارک واثق ظفر نے ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پھولوں کی نمائش اور مشاعرے میں خواتین بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر فوڈ اسٹریٹ، بچوں کے جھولے بچوں کے لئے فیس پینٹنگ اور مختلف پرائز گیمز کے اسٹائل بھی لگائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں