اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک نئی جیل تعمیر کی جا رہی ہے، جہاں قیدیوں کے لیے جدید اور معیاری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوتی ہے تو انہیں نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئی جیل میں قیدیوں کے لیے میڈیکل سہولیات فراہم ہوں گی، اور آنکھوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، تاکہ ہر قیدی کو بہترین طبی دیکھ بھال حاصل ہو سکے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی جیل کا مقصد قیدیوں کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے اور انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے گا۔


