میرٹھ (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ اس وقت فرار ہوگئی جب اس کے شوہر نے بار بار اصرار کرنے کے باوجود داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔
خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔
جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرشی نامی خاتون کی شادی 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی، شوہر کے مطابق اس کی بیوی نے شادی کے فوراً بعد اس پر داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔


