60

شاہ فیصل میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر آگاہی ریلی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ٹی ایم سی شاہ فیصل کی جانب سے شاہ فیصل ٹاؤن میں اسکولز کے طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت خورشید عالم خان نے کی، جنہوں نے خطاب میں کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ایک پُرامن، برداشت پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل میں رواداری، باہمی احترام اور مثبت طرزِ فکر کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ ایسے آگاہی پروگرامز معاشرے میں امن، بھائی چارے اور برداشت کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ریلی کے دوران طلبہ نے بینرز اور پوسٹرز کے ذریعے پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف شعور اجاگر کیا اور امن و ہم آہنگی کے پیغامات پھیلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں