لاؤڈ سپیکر پر درود شریف پڑھنے پر شخص گرفتار، ایمپلی فائر و مائیک ضبط

سوہاوہ (ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سوہاوہ پولیس نے موہڑہ کنیال، تحصیل سوہاوہ کے رہائشی طاہر حسین راجپوت کو لاؤڈ سپیکر پر درود شریف پڑھنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اس کے قبضے سے مسجد کا ایمپلی فائر اور مائیک بھی ضبط کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا اقدام علاقے میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے متعلق قوانین کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ گرفتاری کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں