حیدرآباد کی سب سے گندی، پسماندہ اور مسائل زدہ یونین کونسل 115 کا حال، کچرا کنڈی سے بدتر

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد کی سب سے گندی، پسماندہ اور مسائل زدہ یونین کونسل 115 کا حال آج بھی کچرا کنڈی سے بدتر ہے، اور اس کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین شکیب پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے پارٹی سے کیے گئے وعدے توڑ کر صرف اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ علاقے میں جا بجا کچرے کے ڈھیر، ابلتے گٹر، تباہ حال سڑکیں اور بدبو سے بھری گلیاں عوام کے لیے عذاب بن چکی ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین شکیب کا سارا وقت صرف کرپشن میں گزرتا ہے۔ ایک ماہ میں کیے گئے نام نہاد ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ مشکل سے دس ہزار روپے بھی خرچ نہیں کیے گئے، جبکہ سرکاری خزانے سے تنخواہیں اور فنڈز باقاعدگی سے وصول کیے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے دیگر چیئرمین جہاں عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں، وہیں شکیب جیسے ناکام، نالائق اور خودغرض چیئرمین نے پارٹی کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ علاقے کے باشعور شہریوں، نوجوانوں اور کارکنان نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ شکیب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے اور یو سی 115 کو کرپشن سے پاک کر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں