لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب سٹیڈیم، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں “کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ان کی آمد پر کھلاڑیوں اور شرکاء میں جوش و خروش نمایاں رہا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیڈیم کے ہر پویلین کا دورہ کیا اور خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:
“بیٹیاں اب صرف خواب نہیں دیکھتیں، میدان میں اتر کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ یہ اقدام بچیوں کے اعتماد، ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے۔”
یہ کھیلوں کا میلہ نہ صرف خواتین کی کھیلوں میں حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ نوجوان نسل کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ٹیلنٹ کی نشوونما کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔


