مریم نواز شریف کا پولیس کے شہریوں کے ساتھ رویےبہتربنانےاورفوری داد رسی کے مشن کا آغاز

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کے شہریوں کے ساتھ رویے کو بہتر بنانے اور فوری داد رسی کے لیے جامع اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے متعدد شہریوں سے فون پر بات چیت کر کے پولیس کے ریسپانس اور شکایات کے ازالے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اندراجِ مقدمہ، تفتیش میں تاخیر یا بدسلوکی کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ازالہ یقینی بنایا جائے۔ شہری کسی بھی شکایت کے لیے 1787 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے 1787 ڈیش بورڈ اور مختلف ریجنز سے موصولہ شکایات پر بریفنگ بھی دی اور کہا کہ شفاف احتساب ہی عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں