عارفوالہ(ایچ آراین ڈبلیو) عوام دوست رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید کی کاوشوں سے شہر میں پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد طالبات کے تعلیمی سفر کو محفوظ، باوقار اور آرام دہ بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سروس نہ صرف سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ بیٹیوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے، کیونکہ اب وہ اعتماد کے ساتھ اسکول اور کالج جا سکیں گی۔
ڈاکٹر فرخ جاوید نے ہمیشہ کی طرح عملی اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، اور عارفوالہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
عارفوالہ کے عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خدمت تعلیمی فروغ اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔


