بھکر(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سٹی دریا خان کے ایریا میں پولیس مقابلہ دو ڈکیت زخمی، ڈکیتی کے ملزمان کو ریکوری کی غرض سے لے جایا جارہا تھا
جھوک کھچی کے قریب خیرا گینگ کے ڈکیت خیر اللہ اور اللہ نواز کے چھپے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان زخمی ہو گیے۔ زخمی ہونے والے ڈکیتوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہے ۔
ملزمان فائرنگ کرتے ہوۓ موقع سے فرار موقع سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور رائفل 222 برامد۔ ایس ڈی پی او دریا خان ساجد محمود سوہل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود، پولیس ٹیمیں تشکیل علاقہ میں سرچ اپریشن جاری
زخمی ہونے والے ڈکیتوں کو THQ ھسپتال دریا خان علاج کیلیے منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والا ملزمان ڈکیتی ، چوری اور اقدام قتل کے ضلع بھکر میں 12 سے زائد مقدمات جبکہ صوبہ KPK میں 30 سے زائد مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھے


