پاکستان کے قومی ہیرو اور اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کا سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے قومی ہیرو اور اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے سکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایس ایس پی سکیورٹی نے ارشد ندیم کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اور ان کی کھیلوں میں شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارشد ندیم نے پولیس کے ان اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبے ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے قومی ہیرو کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان سے ملاقات کو باعث فخر قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں