خواتین نے ہمیشہ قومی ترقی اور جمہوریت کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، مراد علی شاہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین نے ہمیشہ قومی ترقی اور جمہوریت کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو جدوجہد، قیادت اور مستحکم ریاست کی درخشاں علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، سندھ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، مضبوط اور خودمختار خواتین، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں