علاج کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) علاج کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔

کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو دوران علاج چل بسا۔

آریان کے والد شاہ جہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آریان شاہ کی میت کراچی سےکوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔

کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔

واضح رہے آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں