54

شرمیلا فاروقی کا کینال نکالنے کے فیصلہ مسترد کروانے پر بلاول زرداری کو خراج تحسین

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظوری نہ دیکرچولستان کینالز پر سندھ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے ۔پی پی پی کرہنما شرمیلا فاروقی نےاپنے ٹویٹ میں کہ سی سی آئی کا فیصلہ سندھ کے عوام کی تاریخی کامیابی اور اپنے حق کے لئے لڑنے کا نتیجہ ہےاس تاریخی فیصلے کا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کینالز معاملہ پر اصولی موقف اور جدوجہد کا نتیجہ ہے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بھی سندھ کے عوام کا کیس لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے یہ ہمت، جرات اتحاد، اور ثابت قدمی کی جیت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں